کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے اے سی سی اور رکن ممالک کو دوبارہ خط لکھے گاخط کے ذریعے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس فوری طور پر بلانے کی یاددہانی کرائی جائے گی اے سی سی کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ ایشیا کپ کی نیوٹرل وینیو پر منتقلی کا بیان دیا تھا جے شاہ نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان میں آکر نہ کھیلنے کا معاملہ اندورنی ہے ، بھارت پاکستان نہیں آتا نہ آئے ، ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہو گا بھارت کے نہ آنے پر ایشیا کپ کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا ۔پاکستان آنے پر رضا مند ٹیموں کے ساتھ ہی ایشیا کپ کرایا جائے گا ۔ہفتے کوذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کو پاکستان سے منتقل کیا گیا تو پاکستان شرکت نہیں کرے گا ایسا ممکن نہیں کہ ایشیا کپ نیو ٹرل ونییو پر ہو اور پاکستان ٹیم شرکت کے لئے جائے کیونکہ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے تین سالوں کی محنت پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہر پلیٹ فارم پر ایشیا کپ کی میزبانی پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ہفتے کوجاوید میانداد نے ایک نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو کرکٹ سے دور رکھنا چاہیے۔ آئی سی سی کا کیا مطلب ہے، اگر ایسا ہے تو ایشیا کپ کو ختم کردیں، ہم ایشیا میں ہیں، ہمیں صرف ایک دوسرے سے کھیلنے کا فائدہ ہوگا، آپ کو کرکٹ میں سیاست نہیں لانی چاہیے۔میں کھلاڑیوں کی خاطر سب سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ کسی کو اٹھانے اور پسند کرنے کی پالیسی غلط ہے ورنہ آپ کو کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے۔