• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اور اہم میچ آج، پاک بھارت ٹکرائیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اور اہم میچ اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں روایتی حریفوں پاکستا ن اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے فٹ ہونے سے پاکستانی ٹیم کو نفسیاتی برتری مل گئی ہے۔بارش کے خدشات کم ہوگئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز علی الصبح بارش کا امکان 40 فیصد ہے۔ اس ویب سائٹ کے مطابق ہر گھنٹے کی صورتحال کے مطابق شام پانچ بجے 39 فیصد بارش کا امکان ہے جو شام سات بجے (جب شیڈول کے مطابق میچ شروع ہو گا) 37 فیصد تک ہو گا۔ تاہم رات دس بجے تک بارش کا امکان کم ہو کر 18 فیصد رہ جائے گا۔ہائی وولٹیج میچ کے لئے دونوں ملکوں کے ہزاروں شائقین آسٹریلیا میں ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔جارح مزاج بیٹر فخر زمان بدستور ان فٹ ہیں اور ،میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔تاہم شان مسعود فٹ ہوگئے ہیں اور میچ میں شریک ہوں گے۔ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان چھ میچ ہوئے ہیں ۔بھارت نے چار اور پاکستان نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔گذشتہ تین میچ سے دو میچ پاکستان نے جیتے ہیں۔بھارت نے پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ157اور پاکستان نے152رنز بنائے ہیں۔ایم سی جی میں میں بھارتی ٹیم نے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جن میں 2 میں اسے کامیابی اور 1 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہ نکل سکا۔ میں بھارتی ٹیم نے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جن میں 2 میں اسے کامیابی اور 1 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہ نکل سکا۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فخر کے علاوہ پاکستان کے تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور میچ کے دوران 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید