سندھ کے بڑے منشیات اور گٹکا مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس کو مسلح مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ گیا، ملزمان نے پولیس پر ہی حملہ کردیا جس میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ٹھٹھہ کے گاؤں غلام محمد بروہی میں پولیس نے گٹکے کی فیکٹری پر چھاپا مارا، جس میں کراچی،حیدرآباد اور ٹھٹھہ پولیس کے علاوہ رینجرز نے بھی حصہ لیا۔
پولیس پارٹی کو دیکھ کر گٹکا فیکٹری میں موجود ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیا، فائرنگ اور پتھراؤ سے ریپڈ رسپانس فورس کے 7 جوان زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق گٹکا فیکٹری سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ فیکٹری سے بڑی تعداد میں تیار گٹگا، مٹیریل اور مشینری برآمد ہوئی ہے۔
گٹکا فیکٹری کا مالک اور منشیات فروش شاہ نواز بروہی دیگر ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگیا۔
دو ہفتے پہلے ٹنڈو محمد خان میں گٹکا فیکٹری پر چھاپا مارنے والی پولیس پارٹی کو یرغمال بنا کر تشدد کیا گیا تھا۔