• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک کالونی، گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ، ملزم گرفتار چھالیہ تمباکو برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاک کالونی پولیس نے گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق لاشاری محلہ پاک کالونی میں گھر کے اندر بنائے گئے گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے بڑی مقدار میں مضحر صحت گٹکا ماوا، گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والا میٹیریل، چھالیہ، تباکو، پتی وغیرہ برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث ملزم ساجد ولد عمر گرفتار کیا گیا جبکہ دو ملزمان عمر ولد خان محمد اور آصف ولد خان محمد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف افسران بالا سے گٹکا ماوا فروشی کی انفارمیشن رپورٹ بھی تھانہ کو موصول ہو چکی ہے جبکہ ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 245/22بجرم دفعہ 3/4/5/8امتناع گٹکا ماوا ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔