• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضر صحت گٹکا ماوا اور حقہ شیشہ کے کاروبار میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ساؤتھ پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا اور حقہ شیشہ کے کاروبار میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ درخشاں کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 2 ملزمان جبکہ کلفٹن پولیس کے ہاتھوں ایک ملزم گرفتار ہوا۔کلفٹن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم کی شناخت فہیم جبکہ درخشاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کی شناخت طلحہ اور راشد کے نام سے ہوئی،ملزم طلحہ اور راشد کو درخشاں کے علاقے میں واقع شیشہ کیفے سے گرفتار کیا گیا جنکے قبضے سے 6 عدد حقہ شیشہ برآمد کئیے گئے جبکہ ملزم فہیم کو کلفٹن سے گرفتار کیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید