• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: اسکول میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، پولیس فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا

فائرنگ کے بعد اسکول کے طلبہ جمع ہیں، دو طالبات ایک دوسرے کو دلاسہ دے رہی ہیں۔
فائرنگ کے بعد اسکول کے طلبہ جمع ہیں، دو طالبات ایک دوسرے کو دلاسہ دے رہی ہیں۔

امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئس کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک لڑکی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح نوجوان کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد اسکول میں موجود طلبا نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔

پولیس کی فائرنگ سے 20 سالہ مسلح نوجوان ہلاک ہوگیا، ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید