وزیر اعلیٰ بلوچستان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں بلوچستان کے تمام اضلاع کے کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیاجن میں 54 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا چیف کوچ معین خان کی نگرانی میں اب فائنل ٹرائلز نواب اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں ہوں گے جس میں 20 کھلاڑیوں کاانتخاب کیا جائے گا ان کو کراچی میں ٹیکنیکل کوچنگ دے کر منتخب ٹورنامنٹس میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ،کامیاب کھلاڑیوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بھی بنایا جائے گا ندیم عمر کی ہدایات کے مطابق کوئٹہ گلیڈیٹرز میں بلوچستان کی نمائندگی ضروری ہے۔
پی ایس ایل کے ہرایڈیشن میں بلوچستان کاکوئی نہ کوئی کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاحصہ رہا ہے اور اب اس سلسلے کو وسعت دینے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیاگیا، تاکہ کھلاڑی اپنے صوبے کانام روشن کرسکیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان اور منیجر اعظم خان نے کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں کر کٹ کے فروغ اور کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کرکٹ اکیڈمی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا جنرل آصف غفور نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اکیڈمی کےلئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز ندیم عمر کے ساتھ ملکر کوئٹہ میں کر کٹ کے فروغ کے لئے کام کرینگے تاکہ بلوچستان کے کھلاڑی بھی آگے آکر ملک کی نمائندگی کر سکیں جنرل آصف غفور نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فیسٹیول میچ بگٹی اسٹیڈیم پر کرانے کے لئے اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر سے بات کریں گے، معین خان اور اعظم خان نے جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں انہیں صرف مواقع ملنے کی ضرورت ہے ہم نے پوری زندگی کرکٹ کھیلی اور اب ہماری خواہش کہ جو کچھ ہمیں آتا ہے وہ اپنی نئی نسل کو منتقل کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ٹرائلز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے مجھے ذمہ داری سونپی ہے کہ میں بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کرکے ان کی رہنمائی کروں ہمارا پروگرام ہے کہ 54 کھلاڑیوں سے 20 باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کرکے انہیں کراچی کیمپ میں بلائیں کوچنگ کرکے انہیں کلب کرکٹ اور بعد میں کھلاڑیوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بنائیں یہاں کا ٹیلنٹ دیکھ کر ہمیں سلیکشن میں بھی مشکل پیش آرہی ہے۔جہاں جہاں ٹرائلز لیے ہمارے ساتھ مکمل طور پر تعاون کیا گیا اور محبتیں دی گئیں اور ہم اہل بلوچستان کے محبتوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔