نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو سامنے آگئی، جس میں ہالی ووڈ اداکارہ بھی جلوہ گر ہوئیں۔
گزشتہ دنوں گلوکار عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے آنے والے گانے کا پوسٹر شئیر کیا تھا جس کا ان کے فینز بےصبری سے انتظار کر رہے تھے۔
بلآخر ان کے مداحوں کا انتظار تمام ہوا اور ’مون رائز‘ نے میوزک کی دنیا میں انٹری دے دی۔
پنجابی اور انگریزی زبان پر مبنی اس گیت میں عاطف اسلم کے ہمراہ برطانوی اداکارہ و ماڈل ایمی جیکسن بھی نظر آرہی ہیں۔
گانے کی موسیقی و بول نامور میوزک کمپوزر و سانگ رائٹر راج رجود نے ترتیب دی جبکہ میوزک ویڈیو نامور ہدایتکار عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کی ہے جو اس سے قبل فرحان سعید، بلال سعید، علی ظفر اور عائمہ بیگ سمیت کئی گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔
گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ عدنان قاضی نے بالکل ویسا ہی کام کیا جیسا ان سے توقع کی جارہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ گانے میں ان کی محنت اور فنکاری نظر آرہی ہے اور ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ یہ کہہ سکتے ہی کہ عدنان قاضی کا کام قابل ستائش ہے۔
اس سے قبل عاطف اسلم اپنی میوزک ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نظر آئے تھے۔