ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ایئر پورٹ سے 7 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن دوحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے دوحہ جانے کے لیے پشاور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے والے 1 مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 7 اعشاریہ 14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
مسافر قیصر علی نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات کا سراغ لگا لیا۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔