• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان بھارت کی زبان بول رہے ہیں، ضیا عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان بھارت کی زبان بول رہے ہیں، بھارتی میڈیا نے افواج پاکستانکے خلاف ان کے بیانات کو جس طرح شہرت اور اہمیت دی اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے پی ٹی آئی اور ان کے سر براہ کو بھارت اور اسرائیل کی سر پرستی حاصل ہے، پاکستان میں عمران خان کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ملکی راز کو بے نقاب کرنے کی دھمکی آئین کی خلاف ورزی ہے، ملک کے سر براہ کو تمام حالات اور فیصلوں سے آگاہ کیا جاتا ہے وہ ملک اور قوم کی امانت ہوتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید