• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی یونیورسٹی کے ہوسٹل میں مقیم طالبہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کو ہاسٹل میں اس کی تین رومیٹس کی موجودگی میں گولی مار قتل کر دیا گیا، رمنا پولیس نے ضلع مانسہرہ کے گاؤں شلیہ کے رہائشی زید خان کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی ہے ،جی ٹین عون محمد رضوی روڈ پر واقع 339 کوٹھی میں قائم ہاسٹل مہں رات گئے گھس کر ایمان فیروز کو گولی مارنے والے قاتل کی عمر 25 /26 سال بتائی جاتی ہے جس نے سفید رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے جو دوشیزہ کو قتل کر کے اسی راستے سے واپس نکل گیا جس راستے سے ہاسٹل میں داخل ہوا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید