• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ پر گمشدہ سامان کی فروخت کی خبریں جعلی اور من گھڑت قرار

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر گمشدہ سامان کی نیلامی یا فروخت کی سوشل میڈیا پوسٹ کی سختی سے تردید اور اسے گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق آن لائن ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گمشدہ سامان فروخت کیلئے موجود ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ معلومات سراسر غلط اور گمراہ کن ہے۔ ایسا کوئی سامان وہاں موجود ہے اور نہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی ہے۔ شہری ایسی جعلی خبروں کو شیئر کرنے یا ان پر بھروسہ کرنے سے گریز کریں اور جعل سازوں سے ایسے کسی سامان کی آن لائن خریداری کیلئے پیسے ضائع نہ کریں۔

ملک بھر سے سے مزید