• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب میں ہیلووین منایا گیا


تاریخ میں پہلی بار سعودی دارالحکومت ریاض میں ہیلووین منایا گیا جس کی تصاویر او ر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنیا بھر میں ہیلووین کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور اس سال سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی ہالووین ویک اینڈ منایا گیا۔

ایونٹ میں بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے بھوتوں، چڑیلوں اور ڈراؤنے ملبوسات پہن کر آنے والے مہمانوں کو بلیوارڈ میں مفت داخلہ دیا گیا۔

تقریب میں سعودیوں اور رہائشی ڈیزائنرز نے زیادہ سے زیادہ خوف ناک نظر آنے والے تخلیقی ڈیزائنز کی نمائش کی، اس کا مقصد تفریح، سنسنی اور جوش سے بھرا ہوا ماحول بنانا تھا، لوگ مختلف کرداروں کے ملبوسات کے پیچھے کہانیوں سے بھی روشناس ہوئے۔

تقریب میں لوگ اپنے پسندیدہ کرداروں میں بھی نظر آئے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

سعودی تاریخ میں پہلی بار ہونے والی یہ تقریب آتش بازی، بہترین ساؤنڈ ایفیکٹس اور ڈراؤنی سجاوٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید