• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر اسکولز ٹورنامنٹ 2021-2022ء کی فاتح ٹیموں میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کی۔ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد، سید علی رضا، فواد خان اور نجیب الحسن نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ میٹرک بورڈ طلباء و طالبات کو تعلیمی اسنادکے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا پلیٹ فارم بھی مہیا کرتی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کہا کہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل نو کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہوگا۔ 

ڈاکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ اسپورٹس حور مظہر نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انٹر اسکولز ٹورنامنٹ کی پہلی اور دوسری پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں کی تفصیلات درج ذیل ہے۔ کرکٹ (بوائز) میں پہلی پوزیشن ہیپی پیلس گرامرا سکول ایف بی ایریا، دوسری پوزیشن ڈی ایچ ایز، ایس کے بی زیڈ، فٹ بال میں پہلی پوزیشن سٹی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی، دوسری پوزیشن بحریہ کالج ای اے بی 2، بیڈمنٹن میں پہلی پوزیشن بحریہ کالج حنیف کیمپس کارساز، دوسری پوزیشن پاک ترک معارف اسکول گلستان جوہر، ٹیبل ٹینس میں پہلی پوزیشن گرین آئس لینڈ فاؤنڈیشن اسکول، دوسری پوزیشن بحریہ کالج ای اے بی ون مجید کیمپس، رسہ کشی میں پہلی پوزیشن بحریہ کالج ای اے بی ون مجید کیمپس، دوسری پوزیشن گورنمنٹ بوائز کمپری ہینسو ہائی اسکول عزیز آباد جبکہ طالبات میں بیڈمنٹن کی پہلی پوزیشن میں سینٹ جونز ہائی اسکول ڈرگ روڈ، دوسری پوزیشن بحریہ کالج ای اے بی 2 مجید کیمپس، ٹیبل ٹینس میں پہلی پوزیشن بحریہ کالج ای اے بی 2 مجید کیمپس، دوسری پوزیشن بحریہ کالج کریم کیمپس، رسہ کشی میں پہلی پوزیشن بحریہ کالج ای اے بی 2 مجید کیمپس اور دوسری پوزیشن بحریہ کالج ای اے بی 2 مجید کیمپس نے حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید