• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسان پیکیج اور گندم کی درآمد وزیراعظم کا دانشمندانہ فیصلہ، فلور ملز

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اعلان کردہ کسان پیکیج اور گندم کی درآمد کو دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جنوری فروری میں آٹے کا امکانی بحران پیدا نہیں ہو گا۔ اس اعلان کو دور اندیشانہ اور دانش مندانہ فیصلہ قرار دیا جو اُنہوں نے پاکستان کیلئے 26لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اس جراتمندانہ فیصلے سے پاکستان کی قومی فوڈ سکیورٹی مزید مضبوط بنے گی اور ملک کے اندر دسمبر‘ جنوری‘ فروری میں گندم اور آٹے کی قلت اور گرانی کا بحران پیدا نہیں ہو گا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کی لائیو میڈیا کانفرنس سننے کے بعد جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ وزیراعظم شہباز شریف جو اتحادی حکومت کے سربراہ ہیں نے کسانوں کیلئے 600ارب روپے سے زائد کا کسان پیکیج دیا ہے‘ خوش آئند بات یہ ہے کہ انہوں نے اس کسان پیکیج پر عملدرآمد کی ذمہ داری وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار کو یہ کہہ کر سونپی ہے کہ ڈار صاحب میری آپ کو ہدایت ہے کہ آپ غریب کسانوں کیلئے چھ سو ارب سے زائد روپے کے پیکیج پر شفاف‘ منصفانہ اور ڈنڈے کے ساتھ عملدرآمد کرائیں کیونکہ ہمارے ملک کے بینک عمومی طور پر غریب کاشتکاروں کو قرضہ دیتے ہوئے بھی ٹرخاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید