پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنی کلائی میں پہنی گھڑی کی اہمیت بتائی ہے۔
گزشتہ روز لندن میں موجود مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس کی، اس دوران بھی اُن کا پہناوا اور شخصیت ہر بار کی طرح قابلِ دید تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور کارکنان پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز کو مخاطب کیا اور لکھا کہ میم گھڑی چھپا لیں، چھوٹے چھوٹے گھڑی چور توشہ خان لندن میں بھی ہیں۔
گھڑی کا ذکر آنے پر مریم نواز کو اپنی والدہ کی یاد ستا گئی اور انہوں نے اس ٹوئٹ کا جواب دینا لازمی سمجھا۔
اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا صارف کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ گھڑی مجھے میری ماں نے دی تھی اور کیپشن کے ساتھ دل کا ایموجی بھی بنایا۔
ایک صارف نے مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کا اسٹیل کا گلاس کہاں ہے۔
جس پر مریم نواز کا بتانا تھا کہ یہ کپ میری صبح کی کافی کے لیے ہے۔