• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی سعودی عرب کےلیے خطرہ ہونے کی امریکی اخباری رپورٹ کی تردید

ایران نے سعودی عرب کے لیے خطرہ ہونے سے متعلق امریکی اخبار کی رپوٹ کی تردید کردی۔ 

تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا کی ایرانی دھمکیوں سے متعلق خبریں بےبنیاد الزامات پر مبنی ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب نے ایرانی دھمکیوں کی انٹیلیجنس امریکا سے شیئر کی ہے۔ 

امریکی اخبار کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی دھمکیوں میں سعودی عرب میں اہداف پر ممکنہ حملے کی وارننگ دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید