• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ان کے اثاثوں کے بارے میں پوچھا جاسکتا ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما مسلم لیگ (ق) و سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی سمیت دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بادی النظر میں وفاقی حکومت بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے انکے اثاثوں کے بارے پوچھ سکتی ہے۔ عدالت نے ایف بی آر کے وکیل کی عدم پیشی پر سماعت (آج ) جمعرات تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے مونس الٰہی سمیت دیگر 30 درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے بتایا کہ وفاقی حکومت بیرون ملک میں واقع جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں رکھتی ہے۔ عدالت ای پورٹل پر جرمانے کے بغیر ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کا حکم دے۔
اہم خبریں سے مزید