لاہور(ایجنسیاں)لاہورکے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر علی رضا نامی شخص کو ڈاکوئوں نے گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ۔نجی بینک کے افسر علی رضاکو ڈی ایچ اے فیز 1 کے بی بلاک میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کے دوران گولی مار ی گئی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔آن لائن کے مطابق تین نامعلوم مسلح ڈاکو ڈیفنس فیز ون کے ایک گھر میں داخل ہوئے جہاں گن پوائنٹ پر ڈاکوئوں نے لوٹ مار شروع کردی۔