• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پارٹی چیئرمین کیوں نہیں رہ سکتے، مطمئن کریں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل محمد آفاق کو ہدایت دی ہے کہ عمران خان پارٹی عہدہ کیسے نہیں رکھ سکتے ہیں،عدالت کو اس نقطے پر مطمئن کریں۔عدالت کے حکم پر درخواست گزار کے وکیل نے آرٹیکل 63 ون تھری پڑھ کر سنایا جس کے تحت عمران خان کو نااہل کیا گیا، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان آرٹیکل 62، 63 کے تحت اب پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان این اے 95 سے نااہل قرار دیئے جا چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد وہ نا اہل ہو چکے ہیں، عمران خان پارٹی چیئرمین شپ کا استحقاق بھی نہیں رکھتے، استدعا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید