لاہور(نمائندہ جنگ)شیراکوٹ کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، سابق داماد نے شادی سے انکار پر ساس کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ،ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ اہل محلہ نے شور سن کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا کر 40سالہ شازیہ بی بی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر پولیس نے زخمی خاتون کی درخواست پر ملزم محمود کے خلاف مبینہ زیادتی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ شازیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ چھ بچوں کی ماں ہے، اس کی ایک بیٹی کی شادی محمود سے ہوئی تھی جو ایک سال قبل وفات پا گئی ،جسکے بعدملزم مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔