لاہور(ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملےکا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ‘ تفتیش محکمہ انسداددہشت گردی کے سپردکردی گئی ‘.
ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی اورایم آئی کے افسران عمران خان پر حملے کے معاملے میں بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
گرفتار ملزم نوید کو وزیرآباد سے لاہورمنتقل کردیاگیاہے جبکہ ملزم کی اہلیہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اونچی آواز میں میوزک بجانے پر شوہرکو غصہ آیاتھا‘ملزم نوید کی ایک اورویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے ‘.
ادھر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کی نشاندہی مزید دو افراد کو وزیرآباد سے گرفتارکیاگیاہے‘ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو وزیر آبادسے گرفتار کیا گیا ہے‘ ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا۔