• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، مستقل ہونے والے 11 ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے11ججز نے حلف اٹھا لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے مستقل ہونے والے ان جج صاحبان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد شامل ہیں۔ جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس عابد حسین چٹھہ نے بھی حلف اٹھایا ہے۔ مستقل ہونے والے جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیاباجوہ ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران نے بھی حلف اٹھایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید