کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007میں فائنل میں مقابلہ ہوا تھا، اب ہر کوئی ایک بار پھر فائنل میں دونوں ٹیموں کو دیکھنا چاہے گا۔ کوئی بھی ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی توقع نہیں کر رہا تھا، جب ان سے کسی کو توقع نہیں تھی تو اب وہ آزادی سے کھیلیں گے۔ غیر ملکی خبر ساں ایجنسی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہےکئی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایک ٹیم لائن کراس کر چکی ہوتی ہے پھر ایسا راستہ ملتا ہے کہ فائنل جیت جاتی ہے۔ بدقسمتی سے میں سپر12میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلا مقابلہ نہیں دیکھ سکاتھا،میں تب اس سے پہلے آسٹریلیا نیوزی لینڈ میچ کی کمنٹری کر رہا تھا۔ جو بھی وہ میچ دیکھنے کے لیے گیا اس نے یہی کہا کہ یہ ایک اسپیشل میچ تھا، ٹی وی پر بھی میچ دیکھنا شاندار تھا۔ دوسری جانب سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی ورلڈکپ کی لذت واپس آگئی ہے۔ سماجی ویب سائٹ پر انہوں نےمداحوں سے سوال کیا اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو تو کیسا رہے گا؟۔