پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے چار برس کے لئے نئے عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب کر لیا گیا، انٹر نیشنل اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن ایشیاء (اے آئی پی ایس) کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک کو صدر جبکہ محمد اصغر عظیم سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ پشاور میں ہونیوالی بین الاقوامی امن و کھیل کانفرنس کے موقع پر پاکستان ا سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے انتخابات کا عمل بھی مکمل کیا گیا الیکشن کے چیئرمین ناردرخواجہ تھے جبکہ ارکان میں سید نصر اقبال اور اعجاز رشید شامل تھے جبکہ اے آئی پی ایس ایشیاء کے خزانچی نیپال کے نرنجن آبزرور تھے۔
اس موقع پر متفقہ طور پر نئے عہدیداروں کا انتخاب ہوا جس کے مطابق لائف ٹائم چیئر مین شاہد شیخ، امجد عزیز ملک صدر، زاہد فاروق ملک سینئر نائب صدر، عاصم شیراز، عبید الرحمان، سہیل علی اور محمد شاہ دوتانی نائب صدور، محمد اصغر عظیم جنرل سیکرٹری، عمران یوسفزئی اور عبدالجبار فیصل ایسوسی ایٹ سیکرٹری جبکہ شہزاد ملک خزانچی شامل ہیں ایگزیکٹو کونسل ممبران میں محمد آصف خان، محمود ریاض، اعجاز احمد، شاہد آفریدی، سید علی ہاشمی، خرم عطاء بٹ، عاشر بٹ، نادر خواجہ، شاہد سائی، شکیل اعوان، عارف محمود اور محمد اجمل شامل ہیں امجد عزیز ملک نے ان پر اعتماد کرنے پر ہاؤس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔