لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بھجوایا گیا ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کر دیا، عدالت نے 7 دسمبر کو ایف آئی اے سمیت فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا،عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے طلب کرلیا،وکیل عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ جس وقت اکاؤنٹس میں فنڈز جمع کرائے گے اس وقت قانون کچھ اور تھا،ایف آئی اے عمران خان کو شخصی طور پر طلب کر رہا ہے جو کہ غیر آئینی ہے،ایف آئی اے کو اختیار نہیں کہ وہ اس معاملے میں انکوائری کر سکے۔