• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پولیس چیف غلام محمد ڈوگر کی نوکری سے برطرفی کا امکان

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے معطل سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو فوری طور پروفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزشتہ روزغلام محمود ڈوگر کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں انہیں تاکید کی گئی ہے کہ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں۔ اس مراسلہ میں قبل ازیں لکھے گئے خطوط کا بھی حوالہ دیاگیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن غلام محمود ڈوگر کو وزیراعظم کی منظوری سے معطل کرچکی ہے۔غلام محمود ڈوگر کے خلاف انضباطی کارروائی سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے20ستمبر کو سی سی پی او لاہور کو فوری طور پر وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ انہیں دو بارہ تین دن کا نو ٹس دیاگیا لیکن انہوں نے عمل نہیں کیا ۔ معطلی کے بعد بھی انہوں نے رپورٹ نہیں کیاجس کے بعد اب یہ فائنل خط لکھا ہے جس کے بعد ان کی بر طرفی کا بھی امکان ہے۔20 ستمبر سے تاحال پنجاب حکومت مسلسل غلام محمود ڈوگر کو ریلیو کرنے سے انکار کر رہی تھی۔لاہور ہائیکورٹ بھی غلام محمود ڈوگر کی پٹیشن خارج کر چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید