• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد

لاہور(نمائندہ جنگ) گورنر ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کر دی گئی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق گورنر ہاؤس کی تاحکم ثانی سکیورٹی رینجرز کے سپرد رہے گی سیکیورٹی کیلئے پہلا حصار پولیس کا ہوگا جبکہ رینجرز دوسرے حصار میں اپنے فرائض سر انجام دے گی ، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے کارکنوں نے گورنر ہاؤس پر دھاوا بول کر داخلی راستے پر توڑ پھوڑکی اور آگ بھی لگا دی تھی جس پر گورنر بلیغ الرحمٰن نے تشویش کا اظہار کیا تھا ،پی ٹی آئی کے احتجاج اور مظاہروں کی بنا پر گورنر ہاؤس کی جانب سے سیکیورٹی رینجرز کو دینے کیلئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو خط ارسال کیا گیا تھا۔ 
اہم خبریں سے مزید