• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس ریسکیو ورکر نے عمران خان کو فرسٹ ایڈ دی اسے معطل کیا جا رہا ہے، رانا تنویر

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ جس ریسکیو ورکر نے عمران خان کو فرسٹ ایڈ دی اسے معطل کیا جا رہا ہے، ریسکیو ورکر کا کہنا ہے عمران خان کی ٹانگ پر معمولی زخم تھا۔

 شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویرحسین نے کہا کہ فلاپ لانگ مارچ سے نکلنے کیلئے عمران خان نے حملے کا ڈرامہ رچایا، قوم کی عمرانی فتنے سے جان چھوٹنے والی ہے، عمران خان کا جھوٹ بےنقاب ہو چکا، عوام نے اسے مسترد کر دیا ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان کے وساٸل کا استعمال کر رہا ہے، زمان پارک لاہور میں کے پی اور گلگت بلتستان کی پولیس تعینات کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر آباد ڈرامہ بے نقاب ہوگا، وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن  کیلئے خط لکھ دیا ہے، وزیر آباد میں جو نوجوان جاں بحق ہوا وہ عمران خان کے گارڈ کی فاٸرنگ کا نشانہ بنا۔

رانا تنویر نے کہا کہ نواز شریف اسی سال واپس آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید