• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور معطلی، ہمارے پاس کیس سننے کا اختیار نہیں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر نمٹا دیا۔11صفحات پر مشتمل فیصلہ میں کہا گیا کہ عدالت صرف اس سرکاری ملازم کا کیس سن سکتی ہے جو سروس ٹربیونل کے دائرہ اختیار میں نہ ہو،تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے پاس اپنے محکمے اور سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فورم موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید