• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج سیزن کے اختتام کے فوری بعد عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد(فاروق اقدس)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کامیاب حج سیزن کے اختتام کے فوری بعد عمرہ ویزنے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔وزارت نے نئے عمرہ سیزن کی تصدیق کرتے ہوئے عمرہ زائرین کی بدھ 11جون سے سعودی عرب آمد کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس سے قبل وزارت نے کہا تھا کہ عمرہ ویزے بدھ 11 جون (15 ذوالحجہ 1447 ہجری) سے جاری کیے جائیں گے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری کیلنڈر کے مطابق عمرہ ویزوں کا اجرا 10 جون 14 ذو الحجہ سے ہوگا۔عمرہ کمپنیوں اور ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 27 مئی تک اپنے سروس معاہدوں کو حتمی شکل دے دیں ۔
اہم خبریں سے مزید