• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو طبقے پھر پسے جائینگے، تنخواہ دار اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائیگا، عمران

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ بجٹ میں دوطبقے پھر پسے جائیں گے ،تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔

اڈیالہ جیل میں اپنی بہنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ خیبر پختونخواکابجٹ ٹیکس فری ہوگا۔

منگل کوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والی اپنی دوبہنوں کے ہمراہاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ با نی پی ٹی آئی پارٹی سربراہ ہیں انکے بغیر بجٹ کی ایلوکیشن نہیں ہوسکتی آج سلمان اکرم راجہ سمیت کسی وکیل کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی،مجھے آج بھی باہر بٹھائے رکھا گیا ملاقات نہیں دی گئی۔

علیمہ خان کاکہناتھاکہ بانی نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے سربراہ ہیں انکے بغیر بجٹ کی ایلوکیشن نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے بتایاکہ بانی نے علی امین گنڈا پور کو کہا کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت ملنی چاہیئے،حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ چار پانچ لوگوں کو مشاورت بھی نہیں کرنے دیتی،آئی ایم ایف کی شرط بھی ہے وہ اپوزیشن میں پی ٹی آئی سے مشاورت کریں گے ۔

علیمہ خان نے کہاکہ بانی نے پوری قوم کو احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کا کہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید