• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت اپنے منتظر وزیراعظم کیلئے G7 کانفرنس کا دعوت نامہ حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد(فاروق اقدس)بھارتی حکومت جو دعوت نامے کے منتظر اپنے وزیراعظم نریندر مودی کیلئے عین موقع پر کینیڈا میں ہونےوالی ’’جی سیون کانفرنس‘‘کا دعوت نامہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہےاس طرح آپریشن سیندور کے بعد نریندر مودی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا جس کیلئے بھارتی وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ ادارے غیر معمولی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ جی سیون کانفرنس جو 15 سے 17 جون تک کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ہو گی۔اس کے مدعوین میں نریندر مودی کا نام فہرست میں شامل نہیں تھا اور اس حوالےسے کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ نہ ملنے کی خبریں جب منظر عام پر آئیں تو اس صورتحال کو بھارت کیلئے عالمی سطح پر دھچکہ قرار دیا جا رہا تھا اور داخلی سطح پر اس حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی جا رہی تھی اور اسے حکومت کی بدترین سفارتی ناکامی سے تعبیر کیا جا رہا تھاجبکہ دوسری طرف اپوزیشن کی جانب سے اسے پورے ملک کیلئے سبکی قرار دیا جا رہا تھا جس باعث مودی حکومت شدید دباؤ اور دفاعی پوزیشن پر آ گئی ۔
اہم خبریں سے مزید