• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گروتھ پر مبنی اور مالی استحکام کا بجٹ کہوں گا، عارف حبیب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین عارف حبیب گروپ، عارف حبیب نے کہا ہےکہ اس بجٹ کو گروتھ پر مبنی بجٹ کہوں گا،اس بجٹ کو مالی استحکام کا بجٹ کہوں گا، سابق وزیر خزانہ شبر زیدی نےکہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے ہوگا کیا کیوں لوگوں کو لال بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں ڈیٹا آج بھی ہے آپ کے پاس ،ماہر معیشت ،جنید اقبال نے کہا کہ اس مرتبہ ٹیکس اہداف کو بڑھایا گیا ہے ۔ اتنا بڑا ٹیکس ہدف ہے ٹیکس کہاں سے آئے گا ۔چیئرمین عارف حبیب گروپ، عارف حبیب نے کہا کہ اس بجٹ کو گروتھ پر مبنی بجٹ کہوں گا۔اس بجٹ کو مالی استحکام کا بجٹ کہوں گا۔اس سال مالیاتی خسارہ3.9 فیصد رہاجبکہ دو سال قبل 8فیصد کا مالیاتی خسارہ تھا۔حکومت کی توجہ اس سال زیادہ تر مالی نظم و ضبط اور مائیکرواکنامکس استحکام پر تھا۔جس کو حکومت نے کافی حد تک حاصل کیا۔گروتھ کا ہدف4.2 فیصد رکھا ہے اس کے لئے جو اقدامات کرنے ہیں وہ بھی نظر آرہے ہیں۔ ریئل اسٹیٹ کے لئے وزیراعظم نے ٹاسک فورس بنائی تھی اور اس کی تجاویز پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔آئندہ سال شرح سود اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی نظر آرہی ہے۔حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔ابھی بھی پاکستان میں چیلنجز ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کار کیوں آئے گا شرح سود،بجلی کی قیمتیں اور ٹیکس ریٹ ابھی بھی بلند ہیں ۔نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے حکومت کو بہت زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔پاکستان میں جتنی برکت ہے وہ کہیں اور نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید