کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پابندی اور مشکل معاشی حالات کے باوجود وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدر آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مناسب رقم رکھی ہے،کراچی میں آئی ٹی پارک کے لئے بھی رقم رکھنے کا ہمار ا مطالبہ تسلیم کیا گیا ہے، کے فور منصوبے کے لئے رقم رکھی گئی ہے وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ معاشی حالات میں بہتری کے ساتھ اس میں اضافہ کیا جائے گا۔