• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی الزامات، ناقابل تصدیق، بے بنیاد اور سختی سے مسترد کرتے ہیں، بلاول

اسلام آباد(فاروق اقدس)چیئرمین پپپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بھارتی الزامات ، ناقابل تصدیق، بے بنیاد اورسختی سے مسترد کرتے ہیں،چیئرمین پی پی نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو بھارتی جارحیت کے مضمرات اور خودمختاری کیخلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ،پاکستان کا اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد جو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکہ کے بعد اب برطانیہ میں موجود ہے اپنی اہم مصروفیات میں وفد نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ (اے پی پی جی) برائے پاکستان کو بریفنگ دی۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس اے پی پی جی کی چیئر ایم پی یاسمین قریشی کی میزبانی میں ویسٹ منسٹر پیلس میں منعقد ہوا، جس میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔یہ وفد پاکستان کی بین الاقوامی برادری سے جاری سفارتی روابط کا حصہ ہے، جس کا مقصد پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں خطے کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال پر توجہ دلانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید