• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، 2 ماہ میں 600 ارب روپے سے زائد ٹیکس مقدمات کے فیصلے

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 600 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس کیسز نمٹا دئیے۔ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنچ نے 424 ارب روپے کے ٹیکس کیسز نمٹائے۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر ٹیکس اور ریونیو کیسز جلد نمٹانے کیلئے خصوصی ڈویژن بنچ قائم کیا گیا تھا۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 150 ارب روپے کی ٹیکس ریکوری کے 94 مقدمات نمٹائے۔
اہم خبریں سے مزید