• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے بجٹ 2025-26 کو مکمل طور پر مسترد کر دیا

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اور پارلیمانی رہنماؤں نے وفاقی بجٹ 26-2025 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے "اشرافیہ نواز، عوام دشمن اور معیشت شکن" قرار دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ غریب سے روٹی چھیننے اور امیر کو مزید نوازنے کی دستاویز ہےقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دکھائی گئی 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ حقیقت سے دور ہے۔ بڑی صنعت، زراعت اور خوراک کے شعبے منفی میں جا چکے ہیں۔ صرف آئی ٹی کی مصنوعی گروتھ دکھائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈوں کی قیمت 135روپے درجن سے بڑھ کر 288 روپے ہو چکی ہے اور گندم 58 سے 75 روپے کلو ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید