• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین اور عوام دوست بجٹ ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین اور عوام دوست بجٹ ہے، اپوزیشن نے بھارت جارحیت کے وقت اچھا کردار ادا نہیں کیا وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے، مہنگائی میں واضح کمی اور مجموعی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔منگل کوپارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین اور عوام دوست ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے، وہ جو وعدہ کرتے ہیں اسے نبھاتے ہیں، ان کی قیادت میں ملک معاشی بحران سے نکل کر استحکام کی طرف گامزن ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے وقت اچھا کردار ادا کیا تاہم ان کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس مایوس کن تھی۔
اہم خبریں سے مزید