• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو دھمکی: عطاء و سائرہ تارڑ کی عبوری ضمانت میں توسیع

عطاء اللّٰہ تارڑ، سائرہ تارڑ—فائل فوٹو
عطاء اللّٰہ تارڑ، سائرہ تارڑ—فائل فوٹو

حافظ آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے عطاء اللّٰہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ کی عبوری ضمانت میں 7 روز کی توسیع کر دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ عطاء اللّٰہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ 21 نومبر کو دوبارہ پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ عطاء تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ پر حافظ آباد میں عمران خان کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کیا کہا؟

دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑنے کہا کہ آج میں اور سائرہ افضل تارڑ دہشت گردی کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو بھی دھمکیاں دی گئیں لیکن ان کے خلاف پرچہ درج نہیں ہوا۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کا میڈیکل پرچے سے پہلے ہو گیا، ان کا میڈیکل سرکاری اسپتال میں ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید