• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کوقتل کی دھمکی، ایک ملزم کا 7 روزہ ریمانڈ، عطا تارڑ ودیگر رہنماؤں نے قبل ازگرفتاری ضمانت کروالی

حافظ آباد(نمائندہ جنگ) لیگی کنونشن کے دوران عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے والے سابق وائس چیئرمین رائے قمرالزمان کو پولیس نے گزشتہ روز دہشت گردی کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کرکے سات دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا۔ علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ، ن لیگ کے ضلعی صدر محمد بخش تارڑ اور سابق ناظم امجد پرویز چٹھہ نے قبل ازگرفتاری ضمانت کروالی۔ حافظ آباد سٹی پولیس نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عمران عباس بھٹی کی مدعیت میں24لیگی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید