لاہور(نمائندہ جنگ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ کیس میں جے آئی ٹی سربراہ کو پھر تبدیل کردیا گیا ہےمعلوم ہوا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا سربراہ تیسری مرتبہ تبدیل کرتے ہوئےسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کوجے آئی ٹی کا نیا سربراہ بنا دیا گیا ہے جبکہ سابق سربراہ آر پی او ڈی جی خان خرم علی اب جے آئی ٹی کے رکن ہوں گے جبکہ دیگر ممبران وہی ہونگے۔