• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان جس شرٹ پر دستخط کردے وہ کروڑوں کی ہو جاتی ہے، وسیم شہزاد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر وسیم شہزاد کا کہنا ہے کہ عمران خان وہ برانڈ ہے، اگر شرٹ پر دستخط کر دے تو کروڑوں کی ہو جاتی ہے۔

سینیٹر وسیم شہزاد نے سپریم کورٹ کے باہر اعظم سواتی اور شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے اراکین سینیٹ روزانہ سپریم کورٹ کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دستور کے حوالے سے تین ٹیسٹ کیس عدلیہ کے سامنے ہیں، سپریم کورٹ فوراً ان کیسز پر کارروائی کا آغاز کرے۔

اس موقع پر سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ایوان بالا کے سینیٹر 3 بڑے مسائل کے لیے عدالت عظمیٰ کے سامنے کھڑے ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ہوا، ارشد شریف کو شہید کیا گیا، چند طاقتور لوگ ان واقعات پر حاوی ہونا چاہتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک جلسے میں تقریر کی تھی اور جونیئر جج پر ایکشن کا کہا تھا، ان کی تقریر پر دہشت گردی اور نااہلی کا مقدمہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کی اور معافی منگوائی، سپریم کورٹ سے درخواست ہے عوام کے نمائندوں کو کم نہ سمجھیں، سب کو قانون کی نظر میں ایک ہی طرح کا سمجھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید