• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا اور چھیپا کے درمیان غیرشناخت شدہ لاشوں کی شناخت کیلئے معاہدہ

چھیپا سردخانہ
چھیپا سردخانہ

نادرا اور چھیپا ویلفیئر کے درمیان غیر شناخت شدہ لاشوں کی شناخت کیلیے معاہدہ ہوگیا۔

چئیرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نادرا فنگر پرنٹ کیپچرنگ ڈیوائسز اور چہرے شناخت کرنے کی ڈیجیٹل ایپلی کیشن مفت فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا نے 6 ہزار 673 غیر شناخت شدہ لاشوں کی شناخت کا عمل ممکن بنایا اور 4 ہزار 427 لاشوں کی شناخت کر کے لواحقین کے حوالے کی گئیں۔

چیئرمین نادرا نے کہا کہ حال ہی میں نادرا نے ایک ہزار 415 بے گھر مردوں اور 428 بے گھر خواتین کی شناخت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں بھی بہت جلد غیر شناخت شدہ لاشوں کی شناخت کیلئے نادرا کا تیار کردہ بائیومیٹرک ڈیجیٹل نظام  کام شروع کر دے گا۔

قومی خبریں سے مزید