لاہور ( نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا ، رجسٹرار نےمقامی خاتون وکیل نجمہ احمد کی درخواست پر اعتراض لگایا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا اوروکیل کو باور کرایا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔