لا ہو ر (نمائندہ جنگ)لاہور میں اورنج ٹرین کے ٹرمینل کے واشنگ ایریا میں ریموٹ کنٹرول طیارے( ڈرون )گرنے کا واقعہ، ڈرون کے مالک کی شناخت ہوگئی،پولیس نے طیارے کے مالک حامد کو گرفتار کر لیا جبکہ سکیورٹی آفیسر پال ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ڈرون کے نچلے حصے میں کیمرہ نصب تھا ، فرانزک کے لئےاسلام آباد بھجوایا جائے گا، ڈرون آپریٹ کرنے والے شخص سے تفتیش جاری ہے، طیارہ آؤٹ آف رینج ہونے پر اورنج ٹرین کے واشنگ ایریا میں جا گرا گرا،حامد کے بیٹے واشنگ ایریا میں طیارہ واپس لینے گئے،سکیورٹی اہلکاروں کے شناختی کوائف مانگنے پر حامد کے بیٹے واپس لوٹ گئے۔بعدازاں پولیس نے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی ٹریس کی اور حامد کو گرفتار کرلیا،ڈرون کو فرانزک کے لئےاسلام آباد بھجوایا جائے گا۔