• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیل فخری ، انسپکٹر جعفر حسین کا کردار امر کر گیا

Jameel Fakhri Inspector Role Immortalized
لیجنڈ اداکار جمیل فخری کو بچھڑے پانچ برس بیت گئے۔ آج وہ ہم میں نہیں لیکن ان سے وابستہ یادیں انھیں آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

جمیل فخری نے فنی سفر کا آغاز تھیٹر اور اسٹیج ڈراموں سے کیا۔ٹی وی ڈراموں میں قدم رکھا تو متاثر کن اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے لگے۔ شہرہ آفاق ڈرامے ’’اندھیرا اجالا‘‘ میں انسپکٹر جعفر حسین کا دلچسپ کردار انہیں امر کر گیا۔

’اندھیرا اجالا‘ ہی نہیں، ’وارث‘،’ لازوال‘،’ جنجال پورہ‘،’ دلدل‘ اور دیگر کئی ڈراموں کے کردار بھی انتہائی مقبول ہوئے۔

جمیل فخری کو پرستاروں کی محبتیں ملیں تو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کی صورت میں اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف بھی پایااور پھر اس فنکار کی ہنستی بستی دنیا کو جانے کس کی نظر کھا گئی۔

امریکا میں مقیم جوان بیٹے ایاز کی پراسرار موت پر اندر ہی اندر گھلتا گیا۔اسی کیفیت میں فالج کا حملہ ہوا اور موت چھین کرلے گئی۔

اپنے عہد کا یہ عظیم فنکار لاہور میں اپنے بیٹے کے پہلو میں منوں مٹی تلے جا سویا مگر ان سے وابستہ یادیں پرستاروں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
تازہ ترین