• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 17 میں بھرتیوں کا کیس: وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

 گریڈ 17 میں بھرتیوں کے کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ گریڈ 17 سے اوپر بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے بغیر کیسے ہوگئیں، کیا بھرتیاں کرتے ہوئے طریقہ کار فالو کیا گیا؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ 11 لوگوں کو گریڈ 17، 18، 19 میں بھرتی کیا گیا، یہ تقرریاں سندھ حکومت کے پروجیکٹ میں کی گئی، جس پروجیکٹ میں بھرتیاں کیں وہ ختم ہو چکا ہے۔

جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ  لگتا ہے بھرتیوں میں غلطی ہوئی جس کی تصیح کرنا چاہتے ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے پروجیکٹ میں بھرتی ملازمین کو معاملہ پبلک سروس کمیشن کو ریفر کرنے کا حکم دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید