کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ غربی میں مہندی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے لڑکے کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم کو قتل بالسبب کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنادی۔
عدالت نے ملزم کو 67 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد رقم بطور دیت ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
عدالت نے غیرقانونی اسلحے کے مقدمے میں ملزم کو 3 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ عائد کیا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ دیت ادا کرنے تک ملزم کو جیل میں رکھا جائے۔ استغاثہ ملزم کیخلاف قتل عمد کی نیت ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے فعل کے باعث شہری کی موت واقع ہوئی، ملزم کا اقدام قتل بالسبب کے زمرے میں آتا ہے۔
ملزم کے خلاف 2023 میں چاکیواڑہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔