انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 162 افراد ہلاک جبکہ 326 زخمی ہوگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج دوپہر کے وقت آنے والے زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کا سیانجور علاقہ تھا، زلزلے کی شدت دارالحکومت جکارتا میں بھی محسوس کی گئی۔
مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں 162 افراد ہلاک جبکہ 326 زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ درجنوں افراد جائے حادثہ پر پھنسے ہوئے ہیں جس کے باعث ممکنہ طور پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔